زیورات

٭سوال۱۴۵:۔ اگرعورت کے زیورات جیسے گلوبند و گجرا،کڑاوغیرہ پرنامحرم مردوں کی نظر پڑتی ہو تو کیا حکم ہے؟
تمام مراجع: (سوائے سیستانی ) نامحرم مردوں کی نظروں سے چھپانا چاہیے۔(۱)
آیت اللہ سیستانی: گلوبند کو نامحرم مردوں سے چھپانا واجب ہے، لیکن گجرا، کڑا، انگوٹھی وچھلہ وغیرہ کو چھپانا واجب نہیں ہے۔(۲)

(حوالہ جات)
(۱)تبریزی ، صراط النجاۃ، ج۱،س ۸۸۲و ۸۸۳و۸۸۴، امام ،تعلیقات علی العروۃ ،(الستر)، م ۱ ، استفتا ء ات ،ج۲، (احکام حجاب ) ،س ۳۶، فاضل المسائل ، م۷۹۶، جامع المسائل ،ج۱، ۱۷۰۷:مکارم ،استفتاء ات ،ج۱،س ۸۰۱،توضیح المسائل ،م۷۲۹،خامنہ ،سایت، نگاہ ، نوری ،استفتاء ات ،ج۲،س ۶۶۹، ج ا، س ۵۴۲،دفتر :صافی ،بہجت، وحید
(۲) سیستانی ، تعلیقات علی العروۃ ، (الستر)،م۱