کتب اسلامی

ملت جعفریہ کے علماء

ایک مرتبہ شاہ ایران،شاہ عباس صفوی اول سیر کے لیے شہر سے باہر نکلا،عالم بزرگوار میرا داماد اور شیخ بہائی بھی اس کے ساتھ تھے۔ میرداماد بڑے جسیم اور تنومند تھے جبکہ شیخ بہائی دبلے پتلے تھے،میرداماد کا گھوڑا شاہی جلوس سے پیچھے رہ گیا جبکہ شیخ بہائی کا گھوڑا جلوس کے ساتھ ساتھ تھا۔ شاہ عباس اپنی سواری کو ...

مزید پڑھیں »

اولوالعزم نبی،استاد کی تلاش میں

اللہ سبحانہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰؑ پر اپنی بہت سی نوازشات فرمائیں،انہیں شرف کلیم اللہ بخشا،تورات دی،عصا اور یدبیضا کے معجزے عطافرمائے،ان کو لشکر سمیت بحر احمر  سے گزارا اور فرعون کو اس کے لشکر سمیت غرق کیا۔ مسلسل نوازشات کی وجہ سے ایک دن حضرت موسیٰؑ کے دل میں خیال پیدا ہوا کہ شاید مجھ سے بڑا صاحب علم اللہ ...

مزید پڑھیں »

قرآنی داستان

’’وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ الَّذِينَ اعْتَدَوْا مِنكُمْ فِي السَّبْتِ فَقُلْنَا لَهُمْ كُونُوا قِرَدَةً خَاسِئِينَ،فَجَعَلْنَاهَا نَكَالًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا خَلْفَهَا وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِينَ‘‘تمہیں ان لوگوں کے متعلق بخوبی معلوم ہے جو سنیچر کے دن حد سے تجاوز کر گئے تھے،ہم نے ان سے کہا کہ تم ذلیل بندر بن جائو،ہم نے ان کو اگلوں پچھلوں کے لیے باعث عبرت اور پرہیز گاروں کے ...

مزید پڑھیں »

فوراًتوبہ کریں

رسول کریمﷺ نے فرمایاکہ جب مومن نیک کام کرنے کی نیت کرتا ہے تو اس نیت پر اس کے نامہ عمل میں ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے اور جب وہ نیک کام کر چکتا ہے تو اس کے نامہ عمل میں دس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں،جب مومن گناہ کا ارادہ کرتا  ہے تو اس کے نامہ عمل میں ...

مزید پڑھیں »

سچی توبہ

جب جنگ خندق ختم ہوئی تو رسول خداﷺ واپس مدینہ تشریف لائے،ظہر کے وقت جبرائیل امینؑ نازل ہوئے اور آپؐ کو بنی قریظہ سے جنگ کرنے کا حکم پہنچایا۔ رسول خداﷺ نے فوراً ہتھیار سجائے اور اعلان کیا کہ عصر کی نماز بنی قریظہ کی بستی میں پڑھیں گے،مسلمانوں نے ہتھیار اٹھائے اور بنی قریظہ کے قلعوں کا محاصرہ کرلیا۔ ...

مزید پڑھیں »

خدا کی رحمت

ابوجہل مشرکین مکہ کا ایک نمائندہ وفد لے کر رسول اکرمؐ کی خدمت میں حاضر ہوا اورکہنے لگا:آپؐ کہا کرتے ہیں کہ قوم موسیٰؑ نے اللہ کو دیکھنے کا مطالبہ کیا تھا تو ان پر  بجلی گری تھی اور وہ جل کر خاک ہوگئی تھی،اگر آپؐ موسیٰؑ کی طرح سچے نبی ہیں تو آپؐ بھی اللہ سے دعا کیجئے کہ ...

مزید پڑھیں »

خوف خدا گناہوں کی سپر ہے

ابوحمزہ ثمالیؓ امام زین العابدینؑ سے روایت کرتے ہیں کہ آپؑ نے فرمایا: ایک مرتبہ ایک شخص اپنی بیوی کے ساتھ کشتی پر سوار ہوا،کشتی گہرے سمندر میں چل رہی تھی کہ سخت طوفان آیا اور کشتی ٹوٹ گئی،کشتی پر سوار تمام مسافر سمندر میں ڈوب گئے،بس ایک وہی عورت ایک تختے پر رہ گئی اور سمندر کی تیز موجوں ...

مزید پڑھیں »

حضرت علیؑ کا قصیدہ

عدی بن حاتم امام علیؑ کے اصحاب اور عاشقوں میں سے تھے،وہ رسول اکرم ؐکی حیات مبارکہ کے آخری ایام میں اسلام لائے تھے،امام علیؑ کے دور خلافت میں وہ آپؑ کی خدمت میں رہتے تھے،ان کے تین بیٹے طریف،طرفہ اور طارف آپؑ کی رکاب میں شہید ہوئے تھے،امام علی ؑ کی شہادت کے بعد ایک روز اتفاق سے عدی ...

مزید پڑھیں »

میثم تمارؓ کون ہیں؟

میثم تمارؓ کو سالم کے نام سے پکارا جاتا تھا،وہ بنی اسد کی ایک عورت کے غلام تھے،حضرت علیؑ نے انہیں اس عورت سے خرید کرآزاد کردیا اور فرمایا:پیغمبر خداﷺ نے مجھے تمہارے متعلق بتایا تھا کہ تمہارے والدین نے تمہارا نام میثم رکھا تھا۔ میثم نے کہا:قربان جائوں!یہ بالکل صحیح ہے۔ پھر آپ ؑنے فرمایا: تم اپنا پرانا نام ...

مزید پڑھیں »

دعا قبول ہونے کی شرط

امام جعفرصادقؑ سےروایت ہے کہ بنی اسرائیل کا ایک عابد تین سال تک  مسلسل اولاد کے لیے دعا کرتا رہا لیکن اس کی دعا قبول نہ ہوئی۔ ایک دن اس نے گڑ گڑاتے ہوئے کہا:’’اَبَعیدُ انا منك تَسْمَعنی اَمْ قَریب فلا تجیبنی‘‘پروردگار!کیا میں تجھ سے دور ہوں اس لیے تجھے میری آواز سنائی نہیں دیتی یا میں تو قریب ہوں ...

مزید پڑھیں »