ur

فیس بک

خوف خدا سے گریہ

:حضرت رسول خدا فرماتے ہیں ’’اس چہرے پر نظر کرم کرنا کتنا اچھا لگتا ہے جس کی آنکھیں اپنے اس گناہ پر خوف خدا سے گریہ کر رہی ہوں جس گناہ کی کسی کو خبر تک نہیں‘‘۔ (ثواب الاعمال ۸،شیخ صدوق)

مزید پڑھیں »

خوف خدا میں رونے والی آنکھ

:حضرت رسول خدا نے فرمایا ’’قیامت والے دن تین آنکھوں یعنی خوف خدا میں رونے والی آنکھ ، الله کی خاطر شب بیداری کرنیوالی آنکھ اور الله کے محار م سے کنارہ کشی کرنے والی آنکھ کے علاوہ سب رو رہی ہونگیں‘‘۔ (ثواب الاعمال ۸،شیخ صدوق)

مزید پڑھیں »

زیارتِ امام حسینؑ کے فوائد

:حضرت امام جعفر صادق ؑفرماتے ہیں ’’جو حضرت امام حسین ؑکے حق کی معرفت کیساتھ ایک مرتبہ زیارت کریگا تو وہ اس شخص کی طرح ہے جو سو مرتبہ پیغمبر اسلام کیساتھ حج بجالایا ہو‘‘ ۔ (ثواب الاعمال،شیخ صدوق )

مزید پڑھیں »

حضرت امیر المؤمنین (علیہ السلام) نے فرمایا

:حضرت امیر المؤمنین (علیہ السلام) نے فرمایا ابن آدم کے ہر فرد کی پیشانی فرشتے کے ہاتھ میں ہے جب وہ تکبر کرتا ہے تو اس کی پیشانی جھکا کر کہتا ہے انکساری کر خدا تجھے ذلیل کرے اور اگر        انکساری کرے تو اس کی پیشانی پکڑ کر کہتا ہے اپنا سر اونچا رکھ الله کے ہاں ...

مزید پڑھیں »

یتیم کے سر پردست ِشفقت رکھنے کا ثواب

یتیم کے سر پردست ِشفقت رکھنے کا ثواب :حضرت امیر المؤمنینؑنے ارشاد فرمایا ’’جو مؤمن یا مؤمنہ کسی یتیم پر رحم کرتے ہوئے دست شفقت رکھے گا تو خدا اسے قیامت والے دن ہر بال کے مقابلے میں نور عطا فرمائے گا‘‘۔ (ثواب الاعمال ۸،شیخ صدوق)

مزید پڑھیں »

امام علی النقی ؑنے فرمایا

:امام علی النقی ؑنے فرمایا ’’حسد نیکیوں کو تباہ کرنے والاہے، غروردشمنی لانے والاہے، خودبینی تحصیل علم سے مانع اور پستی و نادانی کی طرف کھینچنے والی ہے اور کنجوسی بڑا مذموم اخلاق ہے اور لالچ بہت بری صفت ہے‘‘۔ ( بحار الانوار؛ علامہ محمد باقر مجلسی، ج۶۹، ص۱۹۹ح۲۷)

مزید پڑھیں »

:امام علی النقی ؑنے فرمایا

:امام علی النقی ؑنے فرمایا ’’ جس سےکینہ رکھتے ہو اس سے محبت کی تلاش میں نہ رہو ۔ جس سے بد گمان ہو اس سے خیر خواہی کی امید نہ رکھو اس لئے کہ دوسرے کا دل بھی تمہارے دل کی مانند ہے‘‘۔ ( بحار الانوار: ج۷۵، ص ۳۶۹ ح۴)

مزید پڑھیں »

امام علی النقی ؑنے فرمایا: ’’ شب بیداری، نیند کو بے حد لذیذ بنا دیتی ہے اور بھوک غذاکے ذائقہ کو دو چندکر دیتی ہے ۔ ( بحار الانوار؛ علامہ محمد باقر مجلسی،ج۶۹،ص ۱۷۲)

مزید پڑھیں »

اللہ سے انس ومحبت

امام علی النقی ؑنے فرمایا: ’’ جسے اللہ سے انس ومحبت ہوجاتی ہے وہ لوگوں سے وحشت کرتا ہے اور اللہ سے انس و محبت کی علامت لوگوں سے وحشت کرنا ہے‘‘۔ ( عد الداعی؛ ابن فہد حلی، ص۲۰۸)

مزید پڑھیں »

خالق اور مخلوق

:امام علی النقی ؑنے فرمایا ’’ جو اللہ سے ڈرے گا لوگ اس سے ڈریں گے اور جو اللہ کی اطاعت کرے گا اس کی اطاعت کی جائے گی، اور جو خالق کی اطاعت کرے گا اسے مخلوقین کی ناراضگی کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی اور جو خالق کو ناراض کرے گا وہ مخلوقین کی ناراضگی سے بھی روبرو ہونے ...

مزید پڑھیں »