ur

فیس بک

حضرت امام حسین (علیہ السلام) کی قبر بہشت کے گلستانوں میں ایک گلستان

راوی کہتا ہے کہ میں نے حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کو فرماتے ہوئے سنا ہے: حضرت امام حسین (علیہ السلام) کی قبر کا مقام، دفن ہونے والے دن سے جنت کے باغوں میں ایک باغ ہے اور پھر فرمایا حضرت امام حسین (علیہ السلام) کی قبر بہشت کے گلستانوں میں ایک گلستان ہے۔ (ثواب الاعمال،شیخ صدوق )

مزید پڑھیں »

نعمتوں پر خدا کی حمد وثنا کا ثواب

نعمتوں پر خدا کی حمد وثنا کا ثواب : حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) نے فرمایا کہ اگر الله نے اپنے عبد کو بڑی سے بڑی نعمت سے نوازا ہے اور وہ اس نعمت پر خدا کی حمد و ثنا بجالاتا ہے تو یہ حمد و ثنا اس نعمت سے زیادہ افضل ، بزرگ اور باوزن ہے۔ ثواب الاعمال ۸،شیخ ...

مزید پڑھیں »

اپنے نفس سے مقاومت کرنے کا ثواب

اپنے نفس سے مقاومت کرنے کا ثواب :حضرت رسول خدا ﷺ نےارشاد فرمایا جو شخص لوگوں کے بجائے اپنے نفس سے مقاومت اور دشمنی رکھے گا تو خدا اسے قیامت کے دن کی وحشت سے امن میں رکھے گا۔ ثواب الاعمال ۸،شیخ صدوق  

مزید پڑھیں »

کھانے اور بغیر کسی چیز کے ملنے پر شکر ادا کرنے والے کا ثواب

کھانے اور بغیر کسی چیز کے ملنے پر شکر ادا کرنے والے کا ثواب : حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام)نے فرمایا کہ کھانے پر شکر ادا کرنے والا روزہ رکھنے والے کے مساوی ہے اور جو کسی چیز کے ملنے کے بغیر ہی شکر ادا کرے تو اسکے لئے صبر کرنے والے کا اجر و ثواب ہے۔ ثواب الاعمال ۸،شیخ ...

مزید پڑھیں »

پھل وغیرہ دیکھ کر اسکی چاہت کرنا اور قوّت خرید نہ رکھنے کا ثواب

پھل وغیرہ دیکھ کر اسکی چاہت کرنا اور قوّت خرید نہ رکھنے کا ثواب حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام)نے اپنے کسی محب سے پوچھاکہ کیا بازار میں کچھ ایسے پھل وغیرہ بھی ہیں جو تجھے پسند ہوں اور تجھے انکی خواہش ہو ؟ اس نے عرض کی جی ہاں۔ فرمایا جس چیز کو دیکھو کہ قوت خرید سے باہر ...

مزید پڑھیں »

نیکی کرنے کا ثواب

نیکی کرنے کا ثواب :حضرت رسول خدا فرماتے ہیں کہ دنیا میں نیکی کرنے والا آخرت میں نیکی کرنے والے کی مانند ہے ،پوچھا گیا یا رسول الله یہ کیسے ممکن ہے ؟ فرمایا یہ الله کی رحمت سے معاف کیا جائے گا اسکی نیکیاں لوگوں کو دی جائیں گی پھر انہیں جنت میں داخل کیا جائے گا لہٰذا یہ ...

مزید پڑھیں »

خوش اخلاقی کا ثواب

خوش اخلاقی کا ثواب حضرت ام سلمہ حضرت رسول خدا ﷺکی خدمت میں عرض گزار ہوئیں۔ میرے ماں باپ آپ پر قربان جائیں ایک عورت نے ایک مرد کے مرنے کے بعد دوسرے سے شادی کرلی ہے۔ اب دونوں مرچکے ہیں اور جنتی ہیں یہ عورت جنت میں کس کی بیوی بنے گی؟ حضرت نے فرمایا جو خوش اخلاق تر ...

مزید پڑھیں »

لوگوں کی ضروریات دور کرنے کیلئے دنیا داری کا ثواب

لوگوں کی ضروریات دور کرنے کیلئے دنیا داری کا ثواب حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام)نے فرمایا جو شخص لوگوں کی ضروریات اور ہمسائے پر لطف ومہربانی کیلئے دنیا داری کرےگا تو وہ چودہویں کے چاند جیسے روشن چہرے کیساتھ الله سے ملاقات کرے گا۔ (ثواب الاعمال ۸،شیخ صدوق)

مزید پڑھیں »

حلال کمائی

حضرت رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) فرماتے ہیں عبادت کے ستر اجزاء ہیں اور ان میں افضل ترین حلال کمائی ہے۔ (ثواب الاعمال ۸،شیخ صدوق)

مزید پڑھیں »